English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، شاہد آفریدی

القمر

کراچی: سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاکہ کرکٹ میں ہم بھارت کی اتنی پٹائی لگاتے کہ میچ کے بعد وہ معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔ ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔

آفریدی نے کہا کہ میں نے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کیخلاف کھیل کر کافی لطف اٹھایا، ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دباؤہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں، ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے