English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسمی حالات سے فائدہ ہوگا ،یاسر شاہ

القمر

وورسٹر (جسارت نیوز) پاکستان کے معروف اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، میزبان ٹیم کے خلاف گگلی اور بریک میرا اہم ہتھیار ہوں گے۔ یاسر شاہ نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسم کی کنڈیشن سے پاکستان کو بہت مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو غیر تجربہ کار کہنا درست نہیں، ہمارے نوجوان بولرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے، محمد عباس کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، شاہین شاہ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، نسیم شاہ بھی بہترین فارم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر گیند سوئنگ ہونے کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ گگلی اور بریک میرے اہم ہتھیار ہوں گے، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کی سرزمین پر بھی سنچری بناؤں۔ انہوں نے کہا کہ انجری کی وجہ سے میری کارکردگی متاثر ہوئی لیکن فارم میں واپس آنے کے لیے بہت محنت کی ہے، میرا اعتماد واپس آ گیا ہے، اپنی بولنگ سے مطمئن ہوں۔ مایہ نازا سپنر نے کہا کہ بولنگ کوچ مشتاق احمد پوری توجہ دے رہے ہیں، مشتاق احمد کے ٹیم میں آنے سے بہت فائدہ ہوا ہے، اچھی پرفارمنس کے بعد توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، بیٹنگ میں بھی کچھ کر دکھانا چاہتا ہوں، نیٹ پر مسلسل بیٹنگ پریکٹس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، مضبوط بیٹنگ لائن سے اچھی توقعات ہیں، امید ہے کہ ہمارے بیٹسمین اچھا پرفارم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے