English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رافیل کی میڈرڈ اوپن میں شرکت کی تصدیق،یوایس اوپن میں شکوک برقرار

القمر

میڈرڈ (جسارت نیوز)ا سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے گرینڈ سلام کے اختتام کے ایک دن بعد شروع ہونے والے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے ارادہ کی تصدیق کی ہے جبکہ اپنے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹائٹل کے دفاع کے امکان پر مزید شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ 34 سالہ ہسپانوی ٹینس اسٹار نے گزشتہ سال نیو یارک میں اپنا 19 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا تھا۔ ترمیم شدہ اے ٹی پی کیلنڈر کے تحت اب یو ایس گرینڈ سلام رواں سال 31 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر فیلسیانو لوپیز نے کہا ہے کہ رافیل نڈال نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ رافیل نڈال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے دیرینہ ڈیوس کپ کے ساتھی کی طرف سے جواب دیا ہے کہ ہم ستمبر میں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ملتے ہیں۔ ہسپانوی عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ میری اس وقت فلشنگ میڈو کا سفر کرنے کی بہت کم خواہش ہے۔ گزشتہ سال کے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رافیل نڈال کی روس کے ڈینیئل میڈویڈوف کے خلاف پانچ سیٹ کی پر جوش کامیابی نے انہیں سوئس اسٹار راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلام ٹائٹل کے ایک ریکارڈ میں شامل کر دیا تھا اور اب وہ راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے میں صرف ایک گرینڈ سلام میں فتح کے منتظر ہیں۔ رافیل نڈال نے اب تک 19 فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلے ہیں جن میں سے انہوں نے 12 ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے