ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹینس اسٹار سارہ محبوب او رمحبوب خان نے کورونا کو شکست دیدی

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد کوچ محبوب خان نے عالمی وباء کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔اِس ضمن میں سارہ محبوب کے والد کوچ محبوب خان نے کہا کہ ہمارا گزشتہ ماہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن سارہ اور مجھے کورونا کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔کوچ محبوب خان نے کہا کہ سارہ اور میں نے دو ہفتے گھر میں ہی قرنطینہ مکمل کیا اور کورونا کو شکست دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سارہ نے ایکسرسائز اور ٹینس کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوچ محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کا اور ان کی بیٹی سارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ان دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 922 تک جا پہنچی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں