English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے آگے نکل گیا

القمر

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے آگے نکل گیا، شام میں بادل آنے سے شہر کے جنوب مشرقی حصے میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم پسنی اور گوادر کے قریب سمندر میں موجود ہے، سسٹم کے اثرات کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے شدید حبس محسوس کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ رات میں شہر کے جنوب مشرقی حصے میں بادل آنے سے شہر کی ساحلی پٹی اور گڈاپ کی جانب ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک جاسکتا ہے، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوجائے گا ۔

اس کے علاوہ کل سے شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ دن اور رات میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے