اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاوَن سے کورونا وائرس کے کیسز میں 90 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے 4 سیکٹرز سیکٹرجی 6 ون، جی 6 ٹو، جی 7 ٹواور جی ٹین فور کو آج شام 7 بجے ڈی سیل کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 15 جون کواسلام آباد میں 635 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں صرف 63 کیسزسامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ 27 جون کو اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن 2 اور جی نائن 3 کو بھئ ڈی سیل کر دیا تھا۔
