ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دور� انگلینڈ؛ قومی ٹیم بغیر اسپانسر کے ٹریننگ سیشن میں مصرو�

لاہور: دورہ انگلینڈ پر پہنچی قومی کرکٹ ٹیم کے بغیر اسپانسر کے ٹریننگ سیشن میں مصروف ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابقہ اسپانسر سے معاہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے جس کے بعد دورہ انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشن میں بغیر اسپانسر کے پریکٹس میں مصروف ہے۔

 

دوسری جانب پی سی بی نے ہزیمت سے بچنے  کیلئے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ دو سال کی شراکت پر دستخط کردیئے ہیں ، قابل ذکر  بات یہ ہے کہ پی سی بی کی جانب سے بولی لگانے کے عمل کے دوران صرف ایک کمپنی نے دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے باعث کرکٹ بورڈ کو اسپانسر تلاش کرنے میں جدوجہد کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا لوگو اب دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیم کی شرٹ کی زینت بنے گا ۔پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے کی گئی چندے کی اپیل کو معروف کرکٹرز کی زبردست حمایت حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں