English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمے دار ہم نہیں ، کے الیکٹرک

القمر

نیپرا کی عوامی سماعت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کےالیکٹرک نے بجلی لوڈشیڈنگ کی ذمے داری اٹھانے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے دوران سماعت موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمے دار کے الیکٹرک نہیں۔

کے الیکٹرک کے سی ای او نے کہا کہ 22 جون کے بعد کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھی، جس کے باعث لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرنا پڑی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو کےالیکٹرک کے پاور پلانٹس کےلیے تیل درآمد کرنے کی اجازت تاخیر سے ملی جبکہ نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کے لیے ہماری درخواست پر غور نہیں کیا جاتا۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ’کے الیکٹرک‘ کو صورتحال کی پہلے سے منصوبہ بندی کرنا چاہیے تھی۔ معاملے پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے