English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹ کی خاطر آسٹریلیا کو انگلینڈ جانا ہوگا، جسٹن لینگر

القمر

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو انگلینڈ کا دورہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ بین الاقوامی کرکٹ کی بہتری کے لیے ضروری ہوگا۔ جسٹن لینگر نے نیوز کارپ آسٹریلیا کو بتایا کہ ان کے خیال میں آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ جانا چاہیے اور اس بات کے حق میں کافی دلائل موجود ہیں۔آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ کورونا کے باوجود بھی کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے ٹیم کو دورہ کرنا چاہیے خواہ جتنا بھی حفاظتی ماحول ضروری ہو، اس کے مطابق کھیل کی بہتری کے لیے شرکت کرنی چاہیے۔ جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ انگلینڈ کے دورے کی اجازت دے اور پھر اس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کو انڈیا میں پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے بھیجے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں انگلینڈ جانا ہوگا۔ جانتا ہوں کہ کافی چیلنجز درپیش ہیں مگر ہمیں ہر ممکن کوشش کرکے حل تلاش کرنا ہوں گے تاکہ کرکٹ کھیلی جا سکے۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز رواں ماہ کھیلی جانا تھی جو کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے اور اب اس کے لیے ستمبر کے مہینے کا شیڈول جاری کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے