English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا دے گی

القمر

کراچی: جماعت اسلامی شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بدترین اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور ٹیرف میں ظالمانہ اضافے پر کے-الیکٹرک کے خلاف آج شارع فیصل پر دھرنا دے گی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی نے شہر کے 100 سے زائد مقامات پر کے-الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا تھا۔

جماعت اسلامی کے تحت ضلع غربی میں 25، ضلع ائرپورٹ 14، ضلع گلبرگ میں 7، ضلع ملیرمیں 8، ضلع وسطی میں9، ضلع شمالی7، ضلع جنوبی میں 15، ضلع قائدین میں 8، ضلع کورنگی میں12 اور ضلع شرقی میں 8سمیت 100سے زاید مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نیپرا کی آن لائن سماعت میں شرکت نہیں کرنے دی گئی تھی۔ باقاعدہ درخواست و ای میل اور رجسٹرار آفس میں اس کی تصدیق کرنے اور بار بار فون پر رابطہ کرنے کے باوجود عوامی سماعت کے لیے زوم میٹنگ آئی ڈی اور پاس ورڈ نہیں دیا گیا۔

جماعت اسلامی آج شارع فیصل پر شام 4 بجے دھرنا دے گی جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے