English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عیدالاضحٰی اور محرم میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں ، فیاض الحسن

القمر

راولپنڈی: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وبا کے تدارک کے حوالے سے پنجاب حکومت ایک طویل مدتی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، روزانہ ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر اسمارٹ لاک ڈاوٴن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کرونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیلڈ اسپتال کو رکھنے یا واپس کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا، فیلڈ اسپتال صرف احتیاطی طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے