English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی اے اے نے پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائرلائن کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17پائلٹس کو 2019میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا۔

پی آئی اے کے 48پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کردیے گئے ہیں اور مشکوک لائسنس پر 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے