ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئل ٹینکرز کی ہڑتال ، پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم

آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے سبب کراچی میں تیل سپلائی میں کمی ہے اور کئی پمپس پر پیٹرول و ڈیزل دستیاب نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے سبب کراچی میں تیل سپلائی میں کمی ہے اور کئی پمپس پر پیٹرول و ڈیزل دستیاب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرایوں میں اضافے اور پرانے ٹینکرز کو چلانے کی اجازت سمیت کئی مطالبات کی منظوری کیلئے ٹینکرز ایسو سی ایشن کی ہڑتال کا آج تیسرا دن ہے جس کے بعد آج سے کئی پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات دستیابی میں مسائل کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شہر کے بیشتر پمپس پر پیٹرول دستیابی کی صورتحال معمول پر رہی کیونکہ ہفتہ اور اتوار سخت لاک ڈاؤن کے سبب کھپت کم ہے جبکہ عوام نے بھی خوف میں مبتلا ہو کر غیر ضروری خریداری نہیں کی۔

آئل ٹینکرز اور حکومت کے مذاکرات آج شام ہورہے ہیں جس میں کامیابی کا امکان ہے ، مذاکرات کامیابی کی صورت میں شہر میں پیٹرولیم مصنوعات سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں