English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ حالیہ بارشوں کی صورتحال میں عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو مشکلات ہیں، پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کھلے رکھنے سے متعلق نوٹی فکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے تحت پیٹرول پمپس شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے