English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بارش کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالے بن گئیں

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالے بن گئیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلفٹن، ضیاءالدین احمد روڈ، تین تلوار، دو تلوار، باتھ آئی لینڈ، عبداللّٰہ ہارون روڈ میٹرو پول، شارع فیصل، نرسری، کارساز، بلوچ کالونی، ڈرگ روڈ، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ایوان صدر روڈ اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ تھانے کے اطراف شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے مقام پر بہت خراب صورتحال ہے۔ جہاں ٹریفک معطل ہے اور ڈیڑھ فٹ سے زائد پانی کھڑا ہے۔ پانی نکالنے کے لیے ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں پولیس کام کر رہی ہے بڑے پمپ لگائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے