وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی طلب 34سو میگاواٹ ہے، فروری 2022 تک کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں توانائی کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کراچی الیکٹرک کو معاہدے سے بھی ایک سو ایم ایم سی ایف اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے
تفصیلات کے مطابق انہوں نےکہا کہ کراچی میں بجلی کی طلب 34سو میگاواٹ ہے، فروری 2022 تک کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ملک بھر میں لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، گیس میٹرز کو بھی کمپیوٹرائزاڈ کرنے کا بھی پروگرام ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چاغی میں 8 ہزار میگا واٹ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی استعداد موجود ہے، 2040 تک ملک میں ایک لاکھ میگا واٹ بجلی مقامی وسائل سے پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔

