پٹرولیم ڈویژن کے مطابق جائز مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کے بعد آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کر دی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسویشن نے پٹرولیم ڈویژن کے رابطے کے بعد ہڑتال ملتوی کی ہے۔
ترجمان کے مطابق 20 جولائی،کو آئل ٹینکرز ایسویشن کا وفد پٹرولیم ڈویژن میں ملاقات کرے گا، ترجمان نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
اس قبل آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ آفریدی نے پٹرولیم ڈویژن کو کرایوں میں اضافے اور ٹول ٹیکس اضافے واپسی سمیت دیگر مختلف مسائل کے حل کیلئے خط لکھ رکھا تھا اور عمل نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

