English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ادارہ نور حق میں کے الیکٹرک مرکزی شکایتی سیل کا افتتاح

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں کے الیکٹرک مرکزی شکایتی سیل کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کل سے شہر بھر میں احتجاج شروع ہوگا، حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت مظاہرہ کررہی ہے، جب کہ حکومت کو اقدامات لینے چاہئیں، ایم کیو ایم بھی حکومت میں ہے مگر احتجاج کرتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، مگر صورتحال مزیدبدتر ہوگئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ احتجاج کے ذریعے حکومت اور کے الیکٹرک پر دباؤ ڈالیں گے، عوام کی شکایات حل نہ ہوئی توکے الیکٹرک کے دفاترکا گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے الیکٹرک کی برقی دہشت گردی کے خلاف ہمارے ساتھ ہے، جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت نے کے الیکٹرک کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے