English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر لیاقت نے استعفیٰ دینے کا اشارہ دے دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ’میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں‘۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت نے اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا نہیں دیکھا جاتا‘۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعظم سے وقت مانگا ہے، ان سے مل کر استعفیٰ پیش کردوں گا۔

خیال رے ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس سے قبل جنوری 2020 میں بھی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟، میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔ حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ لاپرواہی، غیرذمے داری اور بے اعتنائی کی حد ہے، جب وفاقی وزرا اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟ وزرا صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے