English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریکٹس میچ ، نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ ، بابر اعظم کی ٹیم 249 رنز پر ڈھیر

ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں نسیم شاہ وکٹ کے لیے پرزور اپیل کرتے ہوئے

 

ڈربی شائر (جسارت نیوز) انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کے لیے ڈربی شائر میں انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ میں، بابر اعظم کی ٹیم وائٹ پہلی اننگز میں249رنز پر پویلین لوٹ گئی۔نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد عباس نے 3 اور یاسر شاہ نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔لاک ڈاؤن کے بعد انگلش ماحول میں نیا بال، قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں تیز کر دیں، ڈربی شائر میں دوسرا انٹرا سکواڈ میچ 4 روزہ میچ میں ٹیم وائٹ کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم اظہر علی کے تیکھے بولنگ اٹیک کے سامنے کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے۔وائٹ پہلی اننگز میں249رنز پر پویلین لوٹ گئی۔نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد عباس نے 3 اور یاسر شاہ نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ٹیم وائٹ کی جانب سے محمد رضوان54رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ شان مسعود42،امام الحق41،فواد عالم24،حیدر علی21،شاداب خان16،کپتان بابر اعظم12 اور کاشف بھٹی15رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سخت جان سیریز کی تیاریوں میں لاک ڈاؤن ایس او پیز اور نئے کرکٹ ضابطوں کی بھی پریکٹس کی گئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا امتحان 5 اگست سے شروع ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے