کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی ایف اے ساؤتھ فٹبال الیکشن 2020 کے سلسلے میں لیاری لیبر ویلفئیر سینٹر کی میزبانی میں کلاکوٹ زون سے تعلق رکھنے والے فٹبال کلبوں کے اعزاز میں ایک پْروقار تقریب کا اہتمام بینظیر چلڈرن پارک کے خْوبصورت سبزا زار پر کیا گیا جس میں 11 میں سے 9 کلبوں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر ، لائٹ آف بلوچ ، حبیب الیون ، موسی لاشاری میموریل ، آزاد بلوچ ، لیاری یونائیٹڈ ، ینگ کلا کوٹ ، کلا کوٹ اسٹار اور کلا کوٹ یونین فٹبال کلب کے نمائندوں نے ناصر کریم بلوچ گروپ پر مکملْ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔لائٹ آف بلوچ کے جنرل سیکریٹری حسین ہاشم آزاد بلوچ فٹبال کلب کے محمد یوسف بلوچ ینگ کلاکوٹ کے اْستاد شوکت کلا کوٹ اسٹار کے محمد علی موسی لاشاری میموریل کے اسٹار کھلاڈی شاکر لاشاری و دیگر کلبس کے نْمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کریم بلوچ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ساوتھ نے ان 4 سالوں میں فٹبال کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے اپنے کلبوں کیلئے مالی امداد اور دیگر وسائل کے ذرائع پیدا کرنے میں اپنا کردار بخوبی ادا کیا ساؤتھ کے فٹبال کو ایک اچھے ٹریک پر لانے میں کامیاب ہوئے مستقبل میں انشاء اللہ ہمارے کھلاڑیوں کیلئے کھیلنے کے اچھے مواقع حاصل ہوں گے فٹبال کا گراف بھی بہتر ہوگا آج ان کے کار کردگی کو دیکھتے ہوئے کلبز خود ان سے رابطے کررہے ہیں اور ہم انشاء اللہ ناصر کریم پینل کی کامیابی کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے اور ہماری مکمل حمایت اور تعاون ان کے ساتھ رہیگی تقریب کے مہمان خاص محسن فٹبال ناصر کریم بلوچ صاحب نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیاری لیبر ویلفئیر سینٹر کے تمام آفیشلز اور نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ لوگوں نے آج کلاکوٹ زون کے تمام کلبوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے میرے حوصلوں کو مذید بلند کیا ہے کیوں کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ کلاکوٹ میرا گھر ہے اور میرے گھر کے 9 کلبز کا اعتماد مجھے حاصل ہے اب میں بڑے فخر کیساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں اپنے گھر سے مضبوط ہوکر الیکشن مہم چلا سکوں گا۔
کلاکوٹ زون کے 9 کلبوں کا ناصر کریم بلوچ کی قیادت پر مکمل اعتماد
القمر
