مانچسٹر(جسارت نیوز) انگلینڈ کو اس کے میدانوں پر سیریز میں مات دینے پر ویسٹ انڈین کرکٹرز کو فی کس 1875 پائونڈ انعام ملے گا۔دنیا میں امیر اور غریب کرکٹ بورڈز کے پلیئرز کی فیس اور انعامی بونس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی مگر کنٹریکٹ کے تحت انھیں کامیابی پر کوئی انعامی رقم نہیں ملے گی،اگر وہ اگلا میچ جیت کر وزڈن ٹرافی اپنے پاس رکھنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر سیریز فتح کیلئے مختص 23800 پائونڈ کا بونس ملے گا، جس میں آدھی رقم پورے 15 رکنی اسکواڈ میں تقسیم ہوگی، باقی رقم پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو ملے گی، اس طرح ایک پلیئر کے حصے میں 1600 سے لے کر 1875 پائونڈ آئیں گے۔دوسری جانب موجودہ کنٹریکٹ کے تحت ایک ٹیسٹ فتح پر انگلش کرکٹرز کو فی کس 6500 پائونڈ بونس ملتا ہے، اگر وہ اگلا میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردیتے ہیں تو اس رقم کے حقدار بن جائینگے
انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز پلیئرز کو کامیابی پرانعام نہیں ملے گا
القمر
