ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پروٹوکول کی خلاف ورزی، جوفرا آرچر کو 15 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

ساؤتھمپٹن: بائیوسیکیورٹی پروٹوکول توڑنے والے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی جان 15 ہزار پاؤنڈ میں ہی چھوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ کے بعد ساؤتھمپٹن سے مانچسٹر آتے ہوئے راستے میں اپنے گھر چلے گئے تھے، جس پر انھیں بائیو سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے نہ صرف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا بلکہ 5 روز کیلیے لازمی آئسولیشن بھی اختیار کرنا پڑی۔

 انگلش ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے آرچر کی حرکت پر کہا تھا کہ یہ کسی بڑے بحران کا پیش خیمہ اور ملکی کرکٹ کو کروڑوں پاؤنڈ میں پڑسکتی تھی۔

گذشتہ روز جائلز کی ہی زیرسربراہی ڈسپلنری سماعت ہوئی جس میں فاسٹ بولر کے ایجنٹ ٹام ہارووڈ اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ آن لائن شریک ہوئے،اس میں آرچر کی حرکت کو جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی کے بجائے صرف بیوقوفی سے تعبیر کیا گیا۔

البتہ ان پر 15 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا جودوسرے ٹیسٹ کی میچ فیس کے برابر ہے،تحریری طور پر انھیں آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ بھی دی گئی تاہم ویسٹ انڈیز سے تیسرے ٹیسٹ کیلیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں