English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مارشل آرٹس کے کھیل ووشوکی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کرے،معاذ خان

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ووشو ٹیم کے کپتان معاذ خان نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل آرٹس کے کھیل ووشو کی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کرے، گذشتہ روز سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ووشو کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت، فیڈریشن کے ساتھ مل کراقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیلنٹ وسائل کی کمی کے باعث ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشیائی سطح کے علاوہ دیگر بین الاقوامی سطح پر بھی میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر ملک افتخار احمد کھیل کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور فیڈریشن کے عہدیدار اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دیگر فیڈریشن کی طرح ووشو فیڈریشن کو بھی گذشتہ مالی سال کے دوران سالانہ گرانٹ دینی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے10 لاکھ روپے کی انعامی رقوم سے نوازا اور میں ان کا شکرگزار ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ کے پی ٹی ا سپورٹس آفیسر بصیر عالم کا بھی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے بھی کے پی ٹی کے کھلاڑیوں کو سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے