English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد عامر اور مساجر عمران انگلینڈ جانے کے لیے تیار، شعیب ملک کی روانگی میں تاخیر

القمر

لاہور/ڈربی (جسارت نیوز ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ اور مساجر محمد عمران کو دورہ انگلینڈ کیلئے بھیجنے کی منظوری دے دی گئی‘ترجمان پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مساجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عمران کو انگلینڈ بھیجنے کی منظوری دے دی‘پروٹوکول کے مطابق سفر کے لیے محمد عامر اور محمد عمران کی جہاز پر روانگی سے قبل ان  کے کوویڈ۔19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے‘ ان دونوں کا پہلا ٹیسٹ گزشتہ روز لیا گیا ‘ پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں لاہور کے بائیو سیکیور ماحول میں بھجوادیا جائے گا جہاں کل ان کا دوسرا ٹیسٹ لیا جائے گا‘محمد عامر کے انگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا‘دوسری طرف آل راؤنڈر شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہے کیونکہ بھارت میں 31 جولائی تک سفری پابندیوں کے باعث شعیب ملک کی فیملی ری یونین بھی تاخیر کا شکار ہے‘28 اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی کی صورت میں اسکواڈ سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے