English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مانچسٹر ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کو 113 رنز سے شکست ،سیریز 1-1 سے برابر

القمر

مانچسٹر (جسارت نیوز)مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113رنز سے شکست دے دی جس کے ساتھ 3میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 37 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی اور اسکور میں مزید 92 رنز کا اضافہ اور ایک وکٹ گنوا کر 129رنز پر ڈیکلیئر کردی۔اوپنر بین اسٹوکس نے 4 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 78رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔مہمان ٹیم نے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو وقفے وقفے سے اُن کی وکٹیں گرتی رہیں۔بُروکس نے 62 اور بلیک ووڈ نے 55 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی، تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی اننگز 198 رنز پر سمٹ گئی۔انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے3، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور بیس نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔میزبان ٹیم کی اس کامیابی کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان3 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ۔میچ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر بین اسٹوکس کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے