English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ پلیئررینکنگ،بین اسٹوکس نمبرون آل راؤنڈر بن گئے

القمر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت انگلینڈ کے بین اسٹوکس نمبرون آل رائونڈر بن گئے، وہ فلنٹوف کے بعد پہلے انگلش کرکٹر ہیں، جو یہ اعزاز پانے میں کامیاب ہوئے ،بلے بازوں کی فہرست میں بھی بین اسٹوکس ترقی پاتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے۔درجہ بندی کے لحاظ سے آسٹڑیلیا کے اسمتھ پہلے اور بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جنوبی افریقا کے نیل ویگنر کا دوسرا نمبر ہے، جیسن ہولڈر کی تیسری پوزیشن ہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ 10 بہترین آل رائونڈرز کی لسٹ میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے