English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی کابینہ کا پی ٹی وی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عوام کو اعتماد میں لئےجانے تک فیصلے پر عملدرآمد روکا گیا ہے۔ وفاقی وزراء فیصل واوڈا، مرادسعید اور فواد چودھری نے پی ٹی وی فیس میں اضافے پر اعتراض کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان وزراء کا کہنا تھا کہ فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے کہ سرکاری ٹی وی پر 14 ارب کاخسارہ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری میں حکومت نے شاندار کامیابی حاصل کی لیکن عوامی سطح پر ذکرنہیں۔ وزیراعظم نے مشکل حالات کے باوجود مسلسل کوششوں سے معیشت کو ٹرن آراؤنڈ کیا۔ معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیے کو تقویت نہیں دے پارہی؟ انکا مزید کہنا تھا کہ یا بتادیں کہ ہمارےساتھ غلط بیانی کی جارہی ہے اور اپوزیشن ٹھیک کہہ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز بھی غیر معمولی کامیابی تھی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزارت آبی وسائل نے نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق انقلابی اقدامات کئے۔

وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں، آپ کی وزارت نے مثالی اقدامات کیے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بھی فیصل واوڈا کی وزارت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیم کے معاملے پر دہائیوں بعد کام کا آغاز بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے سے حکومتی بیانیہ کمزور ہوتا ہے، معاونین اورمشیروں کےاثاثوں کامعاملہ بھی غیرضروری طور پر ایشو بن گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے