English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

15 اگست سے صوبے میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا، سندھ حکومت

کراچی: ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤپر قابو پایا جارہا ہے تاہم پندرہ اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت لوگ اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا ختم ہوگیا ہے ابھی بھی کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے اگر احتیاط نہیں برتی تو کیسز بڑھ سکتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کی کرپشن کو بے نقاب کررہے ہیں،عملی طور پر پی ٹی آئی اپنے نعرے سے منحرف ہوکر ایک نہیں دو پاکستان پر عمل کررہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اپوزیشن کے لیے الگ قانون اور حکمران جماعت کے لیے علیحدہ قانون ہے، چینی اسکینڈل کی رپورٹ میں شوگر کمیشن خود کہتا ہے کہ پاکستان میں چینی کی قیمت بڑھنے کی ایک وجہ چینی برآمد کرنا تھا جبکہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا اور وفاقی حکومت کا سربراہ عمران خان نیازی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے کہہ دیا کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم بہت عرصہ سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ جرم ثابت ہونے پر آپ بے شک گرفتار کریں مگر وزیراعظم ہاؤس یا بنی گالا سے عمران خان کو نہیں بلایا جاتا ہے، پندرہ اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا، ہم بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو یہ اجازت دیں گے، سندھ میں جتنی بھی ٹیسٹنگ ہورہی ہے اس میں مثبت مریضوں کی شرح بہت کم ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے