شہر قائد کراچی میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں بجلی کی مجموعی طلب صرف 2500 میگاواٹ اور رسد 1900 میگا واٹ ہے، نجی پاور پلانٹس 300 جبکہ نیشنل گرڈ سے 700 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
شہر میں بجلی کی طلب ورسد میں 600 میگاواٹ کا فرق موجود ہے، شارٹ فال شہرمیں دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کر کے پورا کیا جارہاہے۔ مستثنیٰ علاقوں میں تین سے چار گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں آٹھ سے نو گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد بجلی کی ترسیل میں ہونے والی فنی خرابیاں تاحال برقرار ہیں۔

