English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے ، میئر کراچی

اسلام آباد: میئر کراچی وسیم ختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں بارش سے ہر جگہ ہی پانی جمع ہو گیا۔ بلدیاتی نظام میرے پاس ہے لیکن بدقسمتی سے فنڈز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں بنائے گئے نالوں میں پائپ لائینوں کی مرمت نہیں کی گئی جبکہ برسات سے پہلے صرف نالوں کی صفائی سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے نالوں کا پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے اور صفائی مہم ماضی میں ہوئی ہو یا ابھی نالوں کے مسئلے کا حل یہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال وفاق، صوبائی حکومت اور بلدیات صحیح نہیں کر سکتے۔ سندھ حکومت نے تو کراچی کو تقسیم کیا ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے فنڈز اور وسائل دستیاب نہیں ہوں گے تو مسئلہ حل نہیں ہو گا اور کراچی میں یکساں نظام، فنڈز اور وسائل کی فراہمی وقت کی ضررورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے