English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ بھر میں پولیو مہم شروع

سندھ بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سے پولیو مہم شروع ہوئی ہے، عوام اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ نج ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو مہم میں کوئی بچہ رہنا نہیں چاہئے، وہ بچے جو گزشتہ مہم میں رہ گئے برائے مہربانی انکو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی عوام اور پولیو ورکرز پر منحصر ہے، مجھے یقین ہے لوگ اپنے بچوں کو اپاہج بیماری سے بچانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں پولیو وائرس سے اپنے بچوں کو بچانا ہے، پاکستان خاص طور پر سندھ سے پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے