English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر قائد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

کراچی: شہر قائد میں تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث کلفٹن کے متعدد علاقوں کو سمیت شہر کی کئی اہم سڑکوں کو ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو روک کر پوچھ گچھ ک جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں سیکورٹی الرٹ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس حکام نے کلفٹن میں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی ہیں کیونکہ مختلف ممالک کے قونصل خانے اسی روٹ پر واقع ہیں جبکہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جٹ لینڈ لائنز میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جس کی شناخت اے ایس آئی کی شناخت غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے، مقتول آرٹلری میدان تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے