مانچسٹر (جسارت نیوز) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج سے 28 جولائی اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کا حساب انگلینڈ نے مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 113 رنز کی فتح سے چکتا کر دیا۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی فتح حاصل کریگی۔