کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد عامر کا دوسرا کووڈ۔ 19 ٹیسٹ بھی منفی آگیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ترجمان نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا کہ محمد عامر کا دوسرا کووڈ۔19 ٹیسٹ گذشتہ روز لیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے، اس کے علاوہ قومی ٹیم کے مساجر محمد عمران کے بھی دونوں کووڈ۔ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور قواعد کے مطابق دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں۔ پی سی بی اب محمد عامر اور محمد عمران کے سفر کے انتظامات کا آغاز کر رہا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔