ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹر وے کی سرویلنس کیلئے ڈرونز استعمال ہوں گے، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بہت جلد ڈرون پالیسی بنائی جائے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں 30 ڈرونز ٹڈی دل اسپرے کیلئے استعمال کیے جائیں گے، ٹڈی دل کے خلاف ڈرونز ہر اول دستہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی سرویلنس کے لئے ڈرونز استعمال ہوں گے جس سے پٹرول کی بچت بھی ہو گی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی روک تھام کیلئے ڈرونز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں