لاہور (جسارت نیوز) وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی ہے۔، شاہد آفریدی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا۔ وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی کا کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں، شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا،رواں مالی سال میں پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات میں خاطرخواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور کی شاہد آفریدی سے ملاقات
القمر
