English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ملتوی ، بھارت آئی پی ایل کے انعقاد کیلیے بے قرار

القمر

 

ممبئی(جسارت نیوز)کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ ملتوی کردیے گئے لیکن بھارتی بورڈ رواں برس ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کرانے کے لیے بے تاب ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے اور ایسے میں کھیلوں کے بڑے ایونٹ منسوخ یا ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ کورونا کے باعث پی ایس ایل بھی مکمل نہ ہوسکی اور رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ملتوی ہوگیا۔لیکن بھارتی بورڈ آئی پی ایل کرانے کے لیے بے تاب ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2020کی تاریخوں کو فائنل کرلیا گیا ہے اور اس بار ایونٹ بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔چیئر مین آئی پی ایل برجیش پٹیل کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا آغاز 19 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں ہوگا جب کہ فائنل 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے دبئی، ابوظبی اور شارجہ اہم وینیوز ہیں جہاں میچز کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقا سمیت کئی ممالک کے کرکٹرز بھی آئی پی ایل کھیلنے کو تیار ہیں تاہم سوال یہ ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہوسکتا ہے تو آئی پی ایل کیوں نہیں؟ ایونٹ کے انعقاد سے آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلوں پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے