ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش میں ڈوبے کراچی کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، وسیم اکرم

کراچی: سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بارش میں ڈوبے کراچی کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے باعث شہر کی حالت کو دیکھ کر اپنے پیغام میں کہا کہ شہر قائد کی حالت اور متاثرین کی بیچارگی کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج بھی بارش کاامکان ہے

وسیم اکرم نے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر ڈوبا دیکھ کر کوئی حیرت نہیں ہوئی، بارش میں ڈوبے شہر کی حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے؟

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں نکاسی آب حل طلب مسئلہ ہے اور اسی لیے ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا۔

دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے سابق قومی کپتان وسیم اکرم کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ کراچی کا دورہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم شہرقائد کی سڑکوں کا جائزہ لیں اوردیکھیں کس طرح پانی کی نکاسی کی گئی ہے، وسیم اکرم اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے اور اگرآپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں