English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں دن اور رات میں پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ لیاری، کیماڑی، سکندر آباد، شیریں جناح کالونی میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ملیر سٹی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ کے الیکٹرک فالٹ اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی بند کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ میں لوڈ شیڈنگ کی مکمل ذمہ داری کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک پر عائد کی ہے اور نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے