English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکمل لاک ڈاؤن ناممکن ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ دنیا کو ہمارا اسمارٹ لاک ڈاؤن بعد میں سمجھ آیا،دنیا آج مان رہی ہے کہ پوری طرح لاک ڈاؤن ناممکن ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہاکہ لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑا ،مکمل لاک ڈاؤن کرتے تو کچی بستیوں میں رہنے والے سڑکوں پر آجاتے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ آج تک بھارت مکمل لاک ڈاؤن کے اثرات سے باہر نہیں نکل پایا ہے،معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ وہاں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ اللہ کا کرہم ہے پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے،3دن کے دوران ملک میںسب سے کم اموات وائرس سے ہوئیں،ہمارے اسپتالوں پر دباؤ کم ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے