English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی ہیڈکوارٹر ویران چیئرمین اور سی ای او انگلینڈ پہنچ گئے

القمر

لاہور(جسارت نیوز) قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں واقع پی سی بی کا ہیڈ کوارٹر ویران ہو گیا، چیئرمین احسان مانی کے بعد چیف ایگزیکٹیو وسیم خان خاموشی سے چھٹیاں منانے انگلینڈ چلے گئے، بائیو سیکیور ماحول میں ڈومیسٹک کرکٹ کے آغاز سمیت دیگر کئی اہم معاملات کودوسروں پرچھوڑ دیا گیا۔ قومی ٹیم کی چارٹرڈ فلائٹ پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ انگلینڈ گئے تھے، انھیں وہاں چھٹیاں مناتے تقریبا ایک ماہ ہو چکا ہے، دوسری جانب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان بھی خاموشی سے برمنگھم پہنچ گئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کئی دن قبل انگلینڈ جا چکے مگر اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔اس دوران ان کے2 ویڈیو انٹرویوز بھی مخصوص میڈیا کو جاری کیے گئے جس سے یہ تاثر سامنے آیا جیسے وہ لاہور میں ہی فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستان کو ان دنوں ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے بائیو سیکیور ماحول کی تیاری سمیت اہم چیلنجز درپیش ہیں، ایسے میں دونوں بڑے آفیشلز کا چھٹیوں پر چلے جانا خاصا حیران کن لگتا ہے۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ احسان مانی اور وسیم خان گوکہ سالانہ چھٹیوں پر انگلینڈ گئے مگر دونوں وہاں سے ویڈیو کالز پر میٹنگز میں شریک ہوتے ہیں۔وہ دورے کاکوئی الاونس وغیرہ کلیم نہیں کریں گے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وسیم خان پاک انگلینڈ سیریز کے میچز دیکھنے گرائونڈ نہیں جائیں گے، ان کی 10یا 11اگست کو لاہور واپسی ہو جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں بڑے آفیشلزکا اسٹاف سے رابطہ ہے اس لیے کسی قائم مقام چیئرمین کا تقرر نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے