ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ندی نالوں کا پانی نکلنے میں تجاوزات رکاوٹ ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں مون سون کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر عمارتیں بن گئی ہیں، نالوں کے ساتھ تجاوزات ہیں، جس کے باعث بارش کا پانی نہیں نکلتا، صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، لوکل باڈیز کے پاس ایک باقائدہ مکینزم ہونا چاہیئے، جب 30 ایم ایم بارش ہو تو کیا ایس او پی ہوگی اگر 40 ایم ایم بارش ہوگی تو کیا ایس او پی ہوگی۔

وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ بارش کے دوران میں سڑکوں پر تھا، اہم سڑکوں سے بارش کے رکتے ہی پانی کی نکاسی کردی گئی، کچھ جگہوں پر نالے چوک ہوئے جس سے کچھ مسائل ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہر میں جن سڑکوں اور نالوں کے ڈیزائن درست نہیں انکو ٹھیک کریں، مجھے ان علاقوں کا تفصیلی پلان چاہئے جہاں گھروں میں پانی گیا ہے، مجھے شہر کی تمام 28 سب ڈویژنز کا پلان دیں، میں ہر سب ڈویژن پر وزیر یا مشیر کی ڈیوٹی لگاؤں گا، مجھے واٹر بورڈ، ایس ایس ڈبلیو ایم اے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے بہترین انجنیئرز کی مشاورت سے پلان چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں