ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایدھی کا ہیلپ لائن نمبر خراب، ایمبولینس سروس متاثر

کراچی: ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب ہو گیا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایدھی ایمبولینس سروس 115 اور انفارمیشن بیورو کے دیگر تمام فون نمبرز بند ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فون نمبرز بند ہونے سے شہر میں ایمبولینس سروس معطل ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا تھا اور گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،گلستان جوہر بلاک 12 میں پانی جمع ہونے سے کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں تھیں جب کہ اسکیم 33 میں واقع رہائشی سوسائٹی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔

یونیورسٹی روڈ اور ماڈل کالونی کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا تھا اور نالوں کی صفائی نہ ہونے سے کئی علاقوں میں گندا پانی سڑکوں پر آگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں