English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اینڈی مرے کو برٹش اوپن مکسڈ ڈبلز میں شکست کا سامنا

القمر

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور ان کی ہم وطن جوڈی اینا جوریج برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہار گئے۔ انگلینڈ کے جو سیلسبری اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ایما رادو کونو نے اینڈی مرے اور جوڈی اینا کو شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ انگلینڈ کے نیشنل ٹینس سینٹر روہیمپٹن میں ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے جو سیلسبری اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ایما رادو کونو نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور ان کی ہم وطن جوڈی اینا جوریج کو ہرا دیا۔ ان کی فتح کا اسکور 4-6، 6-4 اور 10-8 تھا۔ برطانوی اولمپک چیمپئن اینڈی مرے ان دنوں کولہوں اور پنڈلی کے فٹنس مسائل سے نپٹ رہے ہیں، اس لئے انہوں نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں شرکت کی ہے۔ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے