English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرن سیمی نے انگلش بورڈ سے 4ارب روپے سے زائد کی رقم مانگ لی

القمر

لندن(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلش کرکٹ بورڈ کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا دیا ، ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کوششوں پر4 ارب روپے سے زائد رقم ٹیم کو دینے کا مطالبہ کردیا ۔اس سیزن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ سیریز کے باعث انگلش کرکٹ بورڈ کو 60 ارب 33 کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار کا فائدہ ہوا ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ایک ایسے وقت میں دورہ انگلینڈ کیا جب برطانیہ میں کورونا کے باعث اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ۔اس پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی کوششوں کو نظر انداز تو نہیں کیا جاتا،انگلش کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 4 ارب30 کروڑ 87 لاکھ 93 ہزار روپے دینے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے