English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قانون سازی کے بدلے اپوزیشن کو این آر او نہیں دے سکتے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون سازی کے بدلے اپوزیشن کو این آراو نہیں دے سکتے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو قانون سازی پربریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں تاہم قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پاکستان کے لیے ضروری ہے جبکہ اپوزیشن نے شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے جبکہ اپوزیشن کوقومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی حمایت کرنی چاہیے،اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح نہ دی تو بے نقاب ہوں گے۔

دوسری جانب سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی کثرت رائے سے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دے دی اور قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل بھی منظورکرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے