ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اےکا 15 ا گست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے کےخصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ 15 اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے، 29اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی اور پھر 30اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں بھی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں