ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آٸی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ، افتتاحی سیریز انگلینڈ کے نام

ساٶتھمپٹن: انگلینڈ نے آٸی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلی جارہی 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں کمزور حریف آٸرلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 212 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ کورٹس کیمفر نے 68 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے بالر عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے جیت کے لئے ہدف 32.3 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ جونی بیرسٹو 82 نے رنز کی اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں انگلینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں