English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ظفر حسین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوگئے

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) ظفر حسین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ٹوبہ ٹیک سنگھ) کی نارملائزیشن کمیٹی کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 3 ارکان پر مشتمل کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی جن میں محمد اکمل محمود، محمد یونس اور ظفر حسین شامل تھے۔ اجلاس میں تمام ممبران نے ظفر حسین کو ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا جب کے سیکرٹری کی تقری عید الاضحی کے بعد کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے